بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی عمرہ زائرین کی پریشانی دور کرنے کے لیے سعودی عرب کا اہم اقدام ، سعودی سفارتخانے نے احکامات جاری کر دیے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سفارتخانے نے پاکستان عمرہ زائرین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم دسمبر تک موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے، سفارت خانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستانی قوم کے مفادات کو تمام معاملات پر فوقیت دیتا ہے، عمرہ زائرین پرانے سسٹم کے تحت ویزہ حاصل کر سکتے ہیں، سعودی سفارت خانے نے بائیومیٹرک سسٹم دسمبر تک موخر کرنے کا اعلان کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتماد کمپنی کا بغیر تیاری فنگر پرنٹس لینا پریشانی کا باعث بنا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی سفارتخانے نے کہا تھا کہ 30 اکتوبر کے بعد کوئی بھی پاسپورٹ بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر وصول نہیں کیا جائے گا، جس سے عمرہ زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، دریں اثناء بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے احکامات کے باعث ملک بھر اورخیبرپختونخوا سے عمرہ پر جانے والے زائرین کیلئے فنگر پرنٹس کے شرط سے ہزاروں افراد رُل گئے،یونیورسٹی روڈ پرقائم واحد دفتر میں روزانہ ہزاروں افراد فنگرپرنٹس کیلئے آتے ہیں۔فنگرپرنٹس کیلئے مرد وخواتین ایک ہی قطار میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے ٗفنگرپرنٹس آفس چوتھی منزل پرواقع ہے،لفٹ کے بغیر چار منزلوں پر چڑھنے کے علاوہ پانی اور دیگر سہولیات تک میسر نہیں۔ سعودی عرب حکومت کی جانب سے عمرے پر جانے والے زائرین پر فنگر پرنٹس کے شرط سے ہزاروں افراد رُل گئے۔ عمرہ پرجانیوالے زائرین کیلئے سعودی حکومت نے نئی پالیسی بنالی،یونیورسٹی روڈ الحاج پلازہ میں فنگرپرنٹس آفس قائم کیاگیا ہے تاہم وہاں پر کوئی سہولت میسر نہیں،صوبہ بھر سے لوگ فنگرپرنٹس کے لئے یہاں توپہنچ جاتے ہیں تاہم فنگرپرنٹس کاؤنٹر پر پہنچے میں دن گزرجاتا ہے۔آفس کے آس پاس بیٹھنے،پانی اورواش تک کوئی سہولت موجود نہیں جس سے لوگوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے،

فنگرپرنٹس کے لئے آئے شہریوں نورزمان اورشیردل کاکہنا تھا کہ آخر ہماری گناہ کیا ہے،ہم نے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کس لئے بنایا ہے اب عمرہ پر جانے کیلئے فنگر پرنٹس کے نام پرہمیں ذلیل کررہے ہیں۔عمرہ پر جانے کے خواہش مند ہزاروں افراد یونیورسٹی روڈ کے ایک نجی پلازے میں فنگر پرنٹس کے لیئے آ توجاتے ہیں مگر یہاں پہنچ کر انجانے مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔قطار میں کھڑے شہریوں کاکہنا تھا کہ حکومت فی الفور اس مسئلے کاحل نکالیں۔ ہم سے چھ سو روپے بائیومیٹرک کے نام پر وصول کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے پاکستانی حاجیوں اورعمر ہ زائرین کے لئے بائیومیٹرک کی شرط عائد کردی اوراس کیلئے اعتماد نامی کمپنی سے بائیومیٹرک کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،جس کے پورے پاکستان میں صرف تین دفاتر ہیں، سعودی سفارتخانے نے صرف اعتماد کمپنی سے بائیومیٹرک کاکہاگیا ہے،30اکتوبر کے بعدبائیومیٹرک تصدیق کے بغیرکوئی پاسپورٹ وصول نہیں کیاجائیگا،ٹریول ایجنٹس اورعمرہ زائدین نے موجودہ صورتحال پرشدیداحتجاج بھی کیا ہے اورحکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سعودی حکومت کیساتھ اس معاملہ کواٹھائے۔ اس طرح اب سعودی سفارت خانے نے دسمبر تک بائیومیٹرک تصدیق کا عمل روک دیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…