پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) تحریک لبیک یارسول اللہ نے بھی لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے بتایاگیا ہے کہ تحریک لبیک یا رسول کے رہنماء مولانا خادم حسین رضوی کی زیر قیادت یہ لانگ مارچ 6 نومبر کو داتا دربار سے اسلام آباد تک براستہ جی ٹی روڈ جائیگا تحریک لبیک یارسول اللہ کے ترجمان پیر اعجاز اشرف کے مطابق ختم نبوت لانگ مارچ کا باقاعدہ اعلان کل نماز جمعہ کے اجتماع میں کیا جائیگا لانگ مارچ کے انتظامات کے لیے کمیٹیاں

بنا دی گئی ہیں ترجمان کے مطابق لانگ مارچ جی ٹی روڈ پر تحریک کے قائدین مختلف جگہوں پر خطاب بھی کریں گے۔دریں اثناء مرکزی امیرتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺپاکستان،علامہ خادم حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ پیرمحمدافضل قادری اور سرپرست سیدعرفان احمدشاہ نے کہاکہ چھ نومبر کے دن ختم نبوت ؐ لانگ مارچ بڑی شان و شوکت کے ساتھ نکلے گا۔دنیادیکھے گی کہ حضورؐ کے غلام میدان میں کیسے اترتے ہیں اورختم نبوت ؐ کی حفاظت کیلئے پروانے اپنی جان ہتھیلی پر کیسے رکھتے ہیں ۔پوری دنیاخاص طورپرپاکستان کے اندر ختم نبوتؐ پرحملہ آور ہونے والوں کوبتادیں گے کہ صدیاں گزرگئیں رسول اللہ ﷺ کے غلام آج بھی جنگ یمامہ والے صحابہ کرام کے نقشے قدم پرچلنے کیلئے تیار ہیں۔دنیانے بہت لانگ مارچ دیکھے ہوں گے،بڑے احتجاج دیکھے ہوں ۔چھ نومبر کونکلنے والاعظیم الشان ختم نبوت ؐ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گااور دنیاپرواضع کردے گاکہ ناموس رسالت مآب اورختم نبوت ؐ کے معاملے پرنہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتاہے نہ اہل ایمان برداشت کریں گے۔ختم نبوت ؐ پرحملہ آورہونے والے جان لیں کہ پاکستان مسلمانوں کاملک ہے۔قوم کسی صورت قادیانیوں کے یاروں کوبرداشت نہیں کرے گی۔بڑی تعداد میں لوگ تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ پاکستان میں شمولیت کیلئے رابطے کررہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اگلے الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کے اُمیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔دین اسلام نافذ ہوگاتوپوری دنیاپاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھے گی۔اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے پاکستان ترقی اورخوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…