اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی عدالتی سمن کی تعمیل کرانے کی حکمت عملی مرتب کرلی،نیب نے ایئرپورٹ انتظامیہ سے اپنی ٹیم کو رن وے تک جانے کی اجازت طلب کرلی۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے جہاز سے اترتے ہی عدالتی سمن کی تعمیل کرائی جائے گی، اس مقصد کیلئے
نیب کی 10رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ایئرپورٹ کے رن وے تک جائے گی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالتی سمن کی تعمیل کے بعد ان کے ضمانتی سے بھی دستخط لے گی،سابق وزیراعظم اور ان کے ضمانتی کی طرف سے عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہو جائے گی۔ نیب نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو رن وے تک جانے کی اجازت سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔