اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

’’باکمال لوگ،لاجواب سروس‘‘ پی آئی اےکا عملہ نیویارک سے آنے والی آخری فلائٹ میں اپنے فالتو سامان کی خاطر میت امریکا میں ہی چھوڑ آیا!‎

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/لاہور( این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے عملے کی لاپرواہی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے ،پی آئی اے دو پاکستانیوں کی میتیں ہی امریکہ میں بھول آئی۔ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئرلائن غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک اور معذرت خواہ ہے۔ دونوں میتیں نیویارک میں قومی ایئرلائین کو گرائونڈ ہینڈلنگ سروس دینے والی ایجنسی کی لاپرواہی کی

وجہ سے امریکہ ہی میں رہ گئی جس پر ایجنسی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے نیویارک میں دو پاکستانیوں کی میتیں رہ جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اورمیتوں کی آخری رسومات تک تمام انتظامات ادارے کو کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے مشہودتاجورنے بتایا ہے کہ مرحوم ناصرعلی کی میت اتحاد ایئرلائین کے ذریعے یکم نومبر کو لاہور پہنچائی جائے گی جبکہ مرحوم نعمان بدر کی میت ان کے اہل خانہ کی ہدایات پر امریکہ کے قبرستان میری لینڈ میں دفنائی جائے گی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پرواز میں فالتو سامان کو لانے  کی خاطر  میتیں پاکستان نہیں لائی گئیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…