بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) دو ہزار بارہ میں بہاولپور کی امام بارگاہ دربار حسین کے باہر بم دھماکا کرنے والے چار مجرموں کو تینتیس تینتیس بار سزائے موت جبکہ ایک کو تینتیس بار عمر قید کی سزا کا حکم سنادیا تھا۔خانپور میں پندرہ جنوری دو ہزار کو چہلم پر امام بارگاہ دربار حسین کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں انیس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہوا جس میں واجد رشید ولد عبدالرشید ، نواز ، شکیل ، شبیر ، محمد عثمان ، سلطان شہاب الدین کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔تاہم آج انسداد دہشتگردی عدالت نے بم دھماکے میں ملوث چار مجرموں کو تینتیس تینتیس بار سزائے موت جبکہ ایک کم عمر مجرم کو تینتیس بار عمر قید کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔اس سے قبل بہاولپور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرموں کو چوبیس چوبیس سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔