اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میاں صاحب ہم آپ کو گارنٹی نہیں دے سکتے کہ نیب آپ کو کسی ریفرنس میں ریلیف دے گی، بہتر یہی ہے کہ باہر ہی رہیں، قیادت شہباز شریف کو دے دیں، الیکشن میں آکر بے شک کمپین چلائیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف کا پیغام پہنچا دیا، سینئر صحافی عارف نظامی کا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف نظامی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ
وزیراعظم شاہد خاقان اور آرمی چیفکے درمیان امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کے بعد ایک ملاقات ہوئی ہے جس میں آرمی چیف نے شاہد خاقان عباسی کے ذریعے میاں نواز شریف کو باہر ہی رہنے کا کہا ہے کہ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ میاں صاحب ہم آپ کو گارنٹی نہیں دے سکتے کہ نیب آپ کو کسی ریفرنس میں ریلیف دے گی، بہتر یہی ہے کہ باہر ہی رہیں، قیادت شہباز شریف کو دے دیں، الیکشن میں آکر بے شک کمپین چلائیں۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ یہ بات میں اپنے اندازے کے مطابق کر رہا ہوں۔!