کراچی(آن لائن)کراچی میں متعین سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی قونصل جنرل کوہفتہ کی صبح اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ڈاکٹرز کی متعدد کوششوں کے باوجود وہ جانبر
نہ ہو سکے اور اللہ کو پیار ہو گئے ۔عبداللہ عبدالدائم کافی عرصے سے کراچی میں تعینات اور سفارتی خدمات سرانجام دے رہے تھے،ان کے انتقال پر سعودی سفارتخانے میں تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئیں ،عبداللہ کی میت کوجلد سعودی عرب روانہ کردیا جائیگا۔