جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کو سیاست سے بے دخل کرنے کی سازش خوفناک اقدام ہے،سعدرفیق

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق نے کہا کہ نواز شریف کو سیاست سے بے دخل کرنے کی سازش خوفناک اقدام ہے،مخالفین نواز شریف دشمنی میں ملک دشمنی پر اتر آئے ہیںِ،نواز شریف کو سزادینے کیلئے نت نئی تاویلیں گھڑی گئیں ،

گولی اور گالی ہمیں اپنی راہ سے کبھی نہیں ہٹا سکتی ، مقبول عوامی رہنمائوں کی تذلیل اور سزائوں سے ماضی میں بھی پاکستان کا نقصان ہوا۔جمعہ کو خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کو سیاست سے بے دخل کرنے کی سازش خوفناک اقدام ہے۔ مخالفین نوازشریف دشمنی میں ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں۔نواز شریف پرکرپشن کا کوئی مقدمہ ہے نہ ثبوت پھر بھی نااہل کردیا گیا۔نواز شریف کو سزا دینے کیلئے نت نئی تاویلیں گھڑی گئیں،مقبول عوامی رہنمائوں کی تذلیل اور سزائوں سے ماضی میں بھی پاکستان کا نقصان ہوا۔ آئین شکنی کرنے اوراسے قانونی تحفظ دینے والوں کو محفوظ راستے دیے گئے۔طاقتور دشمنوں میں گھرا پاکستان اندرونی خلفشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔محاذ آرائی کی بجائے مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے۔

ایک دوسرے کی تضحیک کرنے اور انتقام لینے کی بجائے معاف کرنے اور بھول جانے میں ہی عافیت ہے۔ متحد ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔لائکس کرنیو الے گالی برداروں سے پانچ گنا زیادہ ہیں،جاہلوں سے بدزبانی کا مقابلہ نہیں کرنا، گولی اور گالی ہمیں اپنی راہ سے کبھی نہیں ہٹاسکتی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…