ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

شادی کے بعد آصف علی زرداری بینظیر بھٹو کو مارتے تھے معروف پیر و عالم دین کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے روحانی پیر مولانا سراج احمد دین پوری کے فرزند مولانا بلال احمد دین پوری نے بینظیر بھٹو کو گھریلو تشدد کا شکار خاتون قرار دیدیا۔روزنامہ خبریں کی ایک رپورٹ کے مطابق معر وف عالم دین اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے روحانی پیر مولانا سراج احمد دین پوری کے

فرزند مولانا بلال احمد دین پوری کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو ان کے والد کی بڑی عقیدت مند تھیں اور ان کے مشورے پر پورا پورا عمل کرتی تھیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بینظیر بھٹو نے مولانا سراج احمد کے حکم پر شادی کی اور سر پر دوپٹہ بھی ان کے حکم پر اوڑھا۔ والد محترم مولانا سراج احمد دین پوری نے ان سے فرمایا کہ ’شادی کر لو اس کے بعد ہم تمہارے سر پر دوپٹہ اوڑھیں گے‘۔ ایک دعوت میں کھڑے ہو کر کھانا کھانے پر مولانا نے محترمہ کی اس حرکت کو سخت ناپسند کیا جس کو محترمہ نے فوراََ محسوس کر لیا اور خود چل کر آئیں اور جب ان کے والد نے بتایا کہ یہ سنت طریقہ نہیں اور یہ انسانوں والا کام نہیں تو ان کیلئے نیچے دسترخوان لگوایا اور کہا کہ یہ سنت طریقہ ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ محترمہ کے شوہر آصف علی زرداری انہیں مارتے تھے اور اس کا وہ کئی بار ان کے والد مولانا سراج احمد دین پوری سے اظہار بھی کر چکی تھیں لیکن ان کی دینی تعلیمات کے پیش نظر اپنے خاوند کا احترام کرتی تھیں۔ اب پیپلزپارٹی میں وہ دم خم نظر نہیں آتا۔ انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ اسلام دشمن عناصر دنیا میں فساد برپا کر رہے ہیں اور نہتے مسلمانوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر ان کا مقابلہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…