بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

شریف فیملی پر فرد جرم ،آگے کیا ہونے والا ہے؟شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شریف فیملی پر فرد جرم کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہیکہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر لندن فلیٹس ریفرنس پر میاں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

فرد جرم پر اپنے رد عمل کے اظہار میں شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم قانون اور آئین پر عملدرآمد کی روشن مثال ہے، یہ فیصلہ اس بات کی شہادت ہے کہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ کسی عدالت پر تنقید نہیں کی اور نیب کی کارروائی پر کوئی شبہ نہیں، ابھی تو پلوں سے پانی گزرنا باقی ہے، یہ ہماری لوٹی ہوئی دولت ہمیں ہی دکھاتے ہیں، عدلیہ فیصہ نہ کرتی تو ملکوں میں خانہ جنگی ہوتی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مسلم لیگ ایک فری سائز پارٹی ہے، اس میں 42 ممبر مشرف لیگ کی پیداوار ہیں، جو مشرف کے ساتھ بک سکتے تھے وہ (ن) لیگ کے لیے بھی بک سکتے ہیں، اس وقت شہبازشریف کیلئے سنہری موقع تھا لیکن اس کے باوجود ان کو اہمیت نہیں ملی، مریم نواز اور کلثوم نے شہبازشریف کا راستہ روکا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف فوج کیخلاف زبان استعمال کررہے ہیں اور وہ اپنے بغیر کسی الیکشن پر یقین نہیں رکھتے جبکہ نوازشریف کے خلاف جو فیصلہ آیا اس پر کسی نے نہیں کہا کہ ججوں نے غلط فیصلہ کیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…