ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شریف فیملی پر فرد جرم کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے ٗشیخ رشید احمد

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شریف فیملی پر فرد جرم کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہیکہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر لندن فلیٹس ریفرنس پر میاں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

فرد جرم پر اپنے رد عمل کے اظہار میں شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم قانون اور آئین پر عملدرآمد کی روشن مثال ہے، یہ فیصلہ اس بات کی شہادت ہے کہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ کسی عدالت پر تنقید نہیں کی اور نیب کی کارروائی پر کوئی شبہ نہیں،

ابھی تو پلوں سے پانی گزرنا باقی ہے، یہ ہماری لوٹی ہوئی دولت ہمیں ہی دکھاتے ہیں، عدلیہ فیصہ نہ کرتی تو ملکوں میں خانہ جنگی ہوتی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مسلم لیگ ایک فری سائز پارٹی ہے، اس میں 42 ممبر مشرف لیگ کی پیداوار ہیں، جو مشرف کے ساتھ بک سکتے تھے وہ (ن) لیگ کے لیے بھی بک سکتے ہیں، اس وقت شہبازشریف

کیلئے سنہری موقع تھا لیکن اس کے باوجود ان کو اہمیت نہیں ملی، مریم نواز اور کلثوم نے شہبازشریف کا راستہ روکا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف فوج کیخلاف زبان استعمال کررہے ہیں اور وہ اپنے بغیر کسی الیکشن پر یقین نہیں رکھتے جبکہ نوازشریف کے خلاف جو فیصلہ آیا اس پر کسی نے نہیں کہا کہ ججوں نے غلط فیصلہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…