اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اہلیہ کی علالت کے باعث استثنی مانگا ہے، ان کے بچے جھوٹے الزامات کے باوجود عدالت میں پیش ہورہے ہیں،نون لیگ اور نواز شریف نے ہمیشہ آئین وقانون کی پاسداری کی۔احتساب عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث استثنی مانگا ہے تاہم ان کے بچے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔ انہوں نے شریف خاندان کے عدالتوں میں پیش نہ ہو نے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بچے ،جھوٹے الزامات کے باوجود عدالت میں پیش ہو رہے ہیں ،
الزامات جھوٹے بھی ہوں تو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوتاہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ(ن)لیگ اور نواز شریف نے ہمیشہ آئین وقانون کی پاسداری کی ہے اور ہمیشہ قانون کے مطابق کام کیا، انہیں ملک کی معیشت عزیز ہے۔ انہوں نے کہا سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔