ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایل او سی پر پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے، ملیحہ لودھی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے،بھارت نے 2016 کے مقابلے میں اس سال فائر بندی کی 3 گنا زیادہ خلاف ورزی کی، رواں سال بھارتی فوج کی فائرنگ

سے اس سال 47 شہری شہید اور 159 زخمی ہوچکے ۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی جس میں ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ملیحہ لودھی نے بتایا کہ بھارت نے 2016 کے مقابلے میں اس سال فائر بندی کی 3 گنا زیادہ خلاف ورزی کی، اس طرح بھارت ایل او سی اور ورکنگ بانڈری پر فائر بندی کی ایک ہزار 137 خلاف ورزیاں کرچکا ہے جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اس سال 47 شہری شہید اور 159 زخمی ہوچکے ہیں۔ملیحہ لودھی نے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کا دستہ فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویئے سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے اور پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس موقع پر جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ مسائل بات چیت سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں اور ہمیں مذاکرات کی طاقت پر یقین ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…