منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

حسن اور حسین نواز کے گرد گھیرا تنگ پاکستان سے خصوصی ٹیم لندن پہنچ گئی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی خصوصی ٹیم پی آئی اے کی پرواز سے لندن پہنچ گئی ہے ۔ نیب کی ٹیم شریف فیملی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے لندن میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں کے علاوہ مختلف افراد سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم لندن بھیجنے سے پہلے نیب نے برطانوی حکام کو خط لکھ کر تحقیقات میں تعاون کی اپیل بھی کی تھی۔یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف دائر ریفرنس کے سلسلے میں سماعت جاری ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے کیونکہ اس وقت وہ اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔ تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پر لندن فلیٹس کے سلسلے میں فردِ جرم عائد کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے شریف فیملی کے خلاف زیر سماعت کرپشن کیسز میں نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزم قرار دے کر ان کا کیس الگ کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…