اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

شادی کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کوفروخت کرنے والا ملزم سکھر سے گرفتار، ایک لڑکی برآمد ،شرمناک انکشافات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر /ٹوبہ ٹیک سنگھ (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر فروخت کرنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے پاس سے پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی ایک لڑکی بھی برآمد کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سکھر کے علاقے بھوسہ لائن میں ایک گھر پر چھاپہ ماراجہاں گھر میں قید پنجاب کی رہائشی سونیا کو بازیاب کرا لیا

گیا جبکہ ملزم سجاد کھوسو فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے قبضے سے بازیاب کرائی گئی لڑکی کا تعلق پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے ، جسے ملزم نے چار ماہ قبل مبینہ طور پر اغوا کیا تھا اور وہ اسے نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش رکھتا تھا۔پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے بازیاب کرائی گئی لڑکی کے والدین سے رابطے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے مطابق ملزم سجاد کھوسو موبائل فون کے ذریعے لڑکیوں سے دوستی کرتا ، انہیں شادی کا جھانسہ دیتے اور بعد ازاں انہیں منہ مانگے داموں فروخت کردیتا تھا۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…