راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دے دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرلز سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ماجد احسان، میجر جنرل عامر عباسی، میجر جنرل عبداللہ ڈوگر
اور میجر جنرل حمود الزماں شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے عبداللہ ڈوگر کو کور کمانڈر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ماجد احسان کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے ۔