جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور میٹرو ٹرین کی مجموعی لاگت تو ایک طرف،صرف سبزہ کاری کتنے کروڑ میں کی جائے گی؟ناقابل یقین انکشاف

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی خوبصورتی اجاگر کرنے کے لئے 55کروڑ روپے کی لاگت سے 27کلومیٹر طویل ٹریک‘26 سٹیشنوں ‘ ڈپو اور سٹیبلنگ یارڈ میں سبزہ کاری اور پودے لگانے کا کام کیا جائے گا، اورنج لائن کے راستے میں ٹھوکر نیاز بیگ چوک اور داروغہ والا جنکشن پر ٹریفک کا نظام بہتر کرنے کے لئے جیو میٹرک پلان تیار کیاجائے،

جین مندر سے چوبرجی تک لیک روڈ کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے اس پر اسفالٹ کی تہہ بچھائی جائے،پیکیج ون کے دو سٹیشنوں اسلام پارک اور سلامت پورہ کے ساتھ ساتھ پیکیج ٹو کے دو سٹیشنوں بند روڈ اور سبزہ زار کو بھی ماڈل سٹیشن کے طور پر تیار کیا جار ہاہے ،میٹرو ٹرین منصوبہ اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے، اس کی فنشنگ بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے مکمل ہم آہنگی سے کام کریں ۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ایم پی اے چودھری شہباز ‘ ڈپٹی میئرنذیر خان سواتی ‘ جنرل منیجرآپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیر شاہ‘ جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ اور حسیب خواجہ ‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا 76فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا 86.9 فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکیج ٹو کا 57.2فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا 80.5فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 77.8فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔

خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام والی جگہوں سے گزرنے والی ٹریفک کی متبادل راستوں کی طرف راہنمائی کے لئے سائن بورڈ ز نصب کئے جائیں۔ ہنجر وال اور علی ٹاؤن سٹیشن کے قریب سڑک کی سطح ہموار کی جائے ۔ کینال ویو سٹیشن کے نواح سے ملبہ ہٹایاجائے ۔ اس کے علاوہ نیپیئر چوک میں سڑکوں کے کھڈے پر کئے جائیں ۔ منصوبے کے چینی کنٹریکٹرز سی آر نورنکو کی طرف سے میٹرو سٹیشنوں پر نصب کئے جائیں والے آلات اور دیگر تنصیبات کی حفاظت کا خاطر خواہ بندوبست کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…