لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ایک اور بڑی وکٹ اڑ دی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل چن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل چن نے بھی پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا
ہے۔ وسیم افضل چن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شمولیت کا جلد اعلان کریں گے۔دوسری جانب سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے سابق راہنما ذولفقار کھوسہ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ ذولفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے پاکستان کی بہتری کے لئے کام کیا۔ انہوں نے مجھے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔تاہم میری کوشش ہے اچھے ساتھی کے ساتھ چلوں۔ اس لئے میں نے آصف زرداری سے کچھ مہلت مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو توڑنے کی بات کی جارہی ہے مگر وہ تو پہلے ہی ٹوٹ چکی ہے۔ سابق رہنما ن لیگ کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے مشرف کی پوری ٹیم کو اپنے ساتھ کھڑا کر لیا۔