منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

2018ء کے انتخابات میں ن لیگ کی قیادت کون کرے گا؟ دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمرا ن خان صاحب اقتدار کے لالچ میں پاکستان پر سیاست نہ کریں ٗقوم جانتی ہے کون احتساب سے بھاگ رہا ہے اور کون عدالتوں سے مفرور ہے ٗ عمران صاحب 2018 تک انتظار کریں اور آئیں ملک کو آگے لے کر چلیں ٗ 2018 کے انتخابات جوں جوں قریب آئیں گے آپ مریم نواز کے سائے سے بھی خوف کھائیں گے۔

ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب جھوٹ بول کر اور شور مچا کرکس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ٗپاکستان کے عوام آپ کو جان چکے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے سیاست کو گالی بنایا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ اپنی کرسی کی حوس میں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے مریم اور نگزیب نے کہاکہ محمد نواز شریف سے حسد کر کے آپ وزیراعظم نہیں بن سکتے۔الحمدللہ !آج پوری دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی محنت اور محمد نواز شریف کے وڑن کا ثمر ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کا تشخص بحال ہو رہا ہے ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب پاکستان کو صرف آپ سے خطرہ ہے کیونکہ آپ پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پاکستان کے آئینی اداروں کو بھی صرف آپ سے خطرہ ہے جن پرآپ حملہ کرتے ہیں،گالیاں دیتے ہیں اور تضحیک کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ جن کی مثالیں دے رہے وہ جھوٹے الزامات کے باوجود۔ پاکستان کے آین اور قانون کے آگے پیش ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پوری قوم جانتی ہے کون احتساب سے بھاگ رہاہے اور کون عدالتوں سے مفرور ہے ، کون اشتہاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں.

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اقتدار کے لالچ میں پاکستان پر سیاست نہ کریں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب 2018 تک انتظار کریں اور آئیں ملک کو آگے لے کر چلیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ابھی تو آپ کو این اے120 میں شکست دی ہے، 2018 کے انتخابات جوں جوں قریب آئیں گے آپ مریم نواز کے سائے سے بھی خوف کھائیں گے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…