پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حمزہ شہباز کیخلاف ن لیگ میں بڑی بغاوت،اہم رہنماؤں نے اپنی ہی قیادت کیخلاف دھرنے کا اعلان کردیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے لیگی وائس چیئر مینز نے اختیارات نہ ملنے کیخلاف جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ کے باہر پر امن دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جائینگے احتجاج جاری رہے گا ، بلدیاتی نمائندوں نے کہا ہے کہ اب حمزہ شہباز سے نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہی ملاقات کرینگے اور اپنے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کریں گے۔

(ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے وائس چیئرمینز اتحاد نے چائنہ سکیم میں جمع ہوئے اور ا پنے مطالبات پیش کئے ۔ وائس چیئرمینزعرفان تاج ،چودھری ندیم ،رضوان بیگ ،حاجی محمد بٹ ،ملک عثمان،مومن بٹ ،جہانزیب اعوان ،عامر جان سمیت دیگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل انتظار کے باوجود ہمیں مالی او ر انتظامی اختیارات نہیں دئیے جارہے جسکی وجہ سے عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے ۔ واصح اعلان کرتے ہیں کہ اگر اختیارات نہ دیئے گئے تو دما دم مست قلندر ہوگا اور کسی بھی سطح پر احتجاج سے گریز نہیں کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صرف تائید کرانے کے لئے رکھا گیا ہے لیکن اب یہ سلوک مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ چیئرمینز سے پہلے تمام وائس چیئرمینزکو اختیار دئیے جائیں ۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ جمعرات کے روز ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر کے باہر پر امن دھرنا دیں کر اپنے مطالبات سے آگاہ کریں گے او رجب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے پر امن احتجاج جاری رکھیں گے۔ وائس چیئرمینز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ساتھ پہلے بھی 90شاہراہ قائد اعظم پر ناروا سلوک کیاگیا اب حمزہ شہباز سے نہیں صرف وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات ہو گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…