لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کی انتخابی مہم میں جدید ٹیکنالوجی ہولوگرام استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے ذریعے پی ٹی آئی قائدین براہ راست جلسوں سے خطاب کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئندہ عام انتخابات کی انتخابی مہم میں ہولوگرام ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل
جہانگیر ترین کو ہولو گرام ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔پی ٹی آئی ماہرین کی ٹیم نے ہولوگرام کا تجربہ بھی کر کے دکھایا، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پی ٹی آئی قیادت مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کرے گی۔ انتخابی مہم کے دوران ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے پی ٹی آئی قائدین ہر شہر میں جلسے کے شرکا سے براہ راست خطاب کر سکیں گے۔