اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف ثبوت غائب کردیے گئے ہیں، نامعلوم افرادنے عمران خان کو کروڑوں ڈالر بھیجے ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی میںلندن فلیٹ کا ذکر نہیںہے، عمران خان اشتہاری ہے اور پورے ملک میں آزادی سے گھوم رہا ہے، عمران خان
اورجہانگیر ترین کے خلاف کیس میں سنگین معاملات سامنے آرہے ہیں۔بدھ کودانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف ہمارے پاس شہادتیں موجود ہیں، عمران خان کے وکلاء اعتراف جرم کرچکے ہیں، جہانگیر ترین کے خلاف ثبوت غائب کردیے گئے ہیں، نامعلوم افرادنے عمران خان کو کروڑوں ڈالر بھیجے ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی میںلندن فلیٹ کا ذکر نہیں کیا گیا، ایس ای سی پی سے ریکارڈ کیوں نہیں منگوایا؟نواز شریف کے خلاف تو گلف اسٹیل کیس میں 1962کے کیس کا ریکارڈ گھنٹوں میں دنیا کے ممالک سے منگوایا گیا، کہیں ایس ای سی پی کے ریکارڈ سے گملا چور چور نہ ہوجائے، عمران خان اشتہاری ہیں اور پورے پاکستان میں گھوم رہے ہیں عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف کیس میں سنگین معاملات سامنے آرہے ہیں، عمران خان بھاگنے کے بجائے عدالتوںمیں ثبوت دیں۔