بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’ہماری آف شور کمپنیاں جائز ہیں‘‘ کپتان کون سے قانونی پہلو نکال لائے؟

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جہانگیرترین کی آف شورکمپنیاں جائزہیں ٗانہوںنے ٹیکس بچانے کیلئے آف شورکمپنیاں بنائیں ٗمیری آف شور کمپنی بھی قانونی ہے ٗ مافیالوگوں کوخریدلیتاہے ،جب کسی کی قیمت نہیں لگتی تواس کے خلاف کیسزبنائے جاتے ٗمجھ پردباؤبڑھانے کیلئے کیسزبنائے گئے ہیں ٗشریف خاندان پرمنی لانڈرنگ ثابت ہوگئی توان کابیرون ملک تمام کاتمام پیسہ

اورپراپرٹی منجمدہوجائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ نوازشریف پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالاگیا؟نوازشریف نے 300ارب کاجواب نہیں دیااس لئے انہیں نکالاگیا ٗانہوں نے کہاکہ پاکستان میں لوگ غیریقینی صورتحال کاشکارہیں ٗنوازشریف لوگوں کوخریدلیتا ہے ٗشریف خاندان نے دباؤمیں لانے کیلئے مجھ پرکیسزبنائے ،گارڈفادرلوگوں کوخریدلیتے ہیں اگرکسی کی قیمت نہ لگے یابکنے پرتیارنہ ہوتواس پردباؤڈالاجاتاہے اورکیسزبنائے جاتے ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ اقامہ ملک سے پیسہ باہر لے جانے کاطریقہ ہے ،نوازشریف اقامہ کے ذریعے ملک سے پیسہ باہرلے کرگئے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور آصف زرداری نے باریاں لگائی ہوئی ہیں، 1985ء کے بعدملک میں رشوت بڑھی توملک زوال کاشکارہوناشرو ع ہوگیا ٗجہانگیرترین کی آف شورکمپنیاں جائزہیں ،انہوں نے ٹیکس بچانے کیلئے آف شورکمپنیاں بنائیں ،میں نے بھی اپنی آف شورکمپنی ٹیکس بچانے کیلئے بنائی ہے جوقانونی ہے ، پانامہ کی وجہ سے نوازشریف ماناکہ لندن فلیٹ ان کے ہیں لیکن ابھی تک نہیں بتایاکہ فلیٹ کس کی ملکیت ہیں ؟ مریم کے ہیں یاحسین نوازکے ہیں ؟ ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بہت مایوس کیا،وزیراعظم کہتے ہیں کہ نوازشریف ابھی بھی ان کے وزیراعظم ہیں ،شاہدخاقان عباسی ایک شخص جس کوسپریم کورٹ کے ججزنے نااہل کیااس کویہ اپناوزیراعظم کہتے ہیں۔انہوں

نے کہاکہ میر ی جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں ،میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے ،اگرشریف خاندان پرمنی لانڈرنگ ثابت ہوگئی توان کابیرون ملک تمام کاتمام پیسہ اورپراپرٹی منجمدہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…