سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے پولیس کی بائی پاس پر فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،تیرہ سو سے زائد گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اتار لی گئیں،چھ لاکھ روپے جرمانہ عائدتفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے بائی پاس پر چلنے والی گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور بائی پاس پر ٹھیڑی کے مقام پر ایس پی موٹر وے پولیس سرور بھیو کی سربراہی میں
موٹر وے پولیس کی بھاری جمعیت نے آنے جانے والی گاڑیوں کو روک کر ان پر لگی فینسی نمبر پلیٹس اتارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور تیرہ سو سے زائد گاڑیوں ویگنیں۔،کاریں اور سسکیاں شامل تھیں کو روک کر ان کی فینسی نمبر پلیٹس اتروالیں اور ان کے مالکان پر چھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا اس موقع پرایس پی موٹر وے پولیس سرور بھیو کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ گاڑی مالکان صرف اور صرف گورنمنٹ کی جاری کردہ نمبر پلیٹس لگاسکتے ہیں فینسی نمبر پلیٹس لگانا کسی طور قانونی نہیں ہے۔دریں اثناء سٹی ٹریفک پولیس نے گاڑیوں پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والوں کے بعد ممنوعہ نمبر پلیٹ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈان شروع کر دیا۔ٹریفک پولیس نے شمالی چھا?نی میں چار دکانیں بند کرا کے مقدمات درج کرا دئیے۔ سٹی ٹریفک پولیس نے گاڑیوں پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والوں کے بعد ممنوعہ نمبر پلیٹ بنانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈان شروع کر دیا ہے، ٹریفک پولیس نے شمالی چھانی کے علاقے میں غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جہاں چار دکانیں بند کرا دی گئیں اور پولیس اسٹیشن شمالی چھانی میں مقدمات درج کرا دئیے سی ٹی او لاہور رائے اعجاز کا کہنا ہے کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔