منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کیا آپ جانتے ہیں کہ سرکاری ہسپتال میں نوزائیدہ مردہ بچوں کی لاشوں کیساتھ کیا سلوک کیاجاتا ہے، ایسا بھیانک انکشاف جو آپ کے بھی رونگٹے کھڑے کردے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ کےضلع ایبٹ آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال ایوب میڈیا کمپلیکس میں نوزائیدہ مردہ بچوں کی لاشیں کوڑے میں پھینکی جانے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق یبٹ آباد کے

سب سے بڑے سرکاری ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ زچہ و بچہ کا عملہ زچگی کے دوران لیبر روم میں دم توڑ جانے والے نومولود بچوں کی لاشوں کی تدفین کے بجائے انہیں کوڑے میں پھینکنا شروع کر دیا گیا جہاں یہ لاشیں کتوں اور چیل کوؤں کی خوراک بن رہی ہیں۔ جب اس حوالے سے میڈیا نمائندوں نے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا تو ہسپتال انتظامیہ نے کسی بھی قسم کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔دوسری جانب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ہسپتال کے ڈاکٹر عموماََ بچوں کو مردہ قرار دیکر سٹریچر پر ہی چھوڑ دیتے ہیں اور جب بچہ طبی امداد نہ مل سکنے کے باعث دم توڑ جاتا ہے تو اسے اٹھا کر کچرا کنڈی میں پھینک دیا جاتا ہے۔ ہسپتال کے ایک اہلکار سجاول کے مطابق چند روز قبل اس کی بیوی نے اسپتال میں ہی بیٹے کو جنم دیا تاہم لیڈی ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے کر اسٹریچر پر ہی ڈال دیا۔کچھ دیر بعد جب ماں اپنے بچے کو آخری بار دیکھنے کے لیے وہاں پہنچی تو اس نے بچے میں حرکت کو محسوس کیا ، جس پر پتہ چلا کہ درحقیقت بچہ ناصرف زندہ ہے بلکہ مکمل طور پر تندرست بھی ہے۔واقعہ کے بعد سجاول اپنی بیوی اور نومولود کو گھر لے آیا۔ سجاول کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث لیڈی ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ انسانیت کے ان نام نہاد مسیحائوں سے عوام کو بچایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…