ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ملک بڑےسانحے سے بچ گیا‘‘ محرم الحرام پر بڑی اور خوفناک دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ملتان میں کارروائی کرکے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں ناصر،علی، طاہراورشفقت شامل ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے چھ ہینڈ گرنیڈ،

دو کلوباردو، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے،دہشت گردوں نے نویں محرم کے جلوس کو نشانہ بنانا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ملتان کے علاقے جلال پورپیر والامیں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 اگست کو سی ٹی ڈی نے لاہور میں سگیاں پل کے قریب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…