اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ میں سنگین غلطی بھارت کے گلے کا پھندا بن گئی، پیلٹ گن سے متاثرہ کشمیری کے بجائے فلسطینی لڑکی کی جوتصویر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لہرائی گئی وہ جان بوجھ کر لہرائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی کی غلطی پر واویلا کرنے والا بھارت خود ہی اپنے دام میں صیاد آگیا کے مترادف پھنس کر رہ گی۔
ملیحہ لودھی کی اس حرکت کو اس دہائی کی سب سے بہترین ڈپلومیٹک موو کہنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ ء کشمیر پر بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے پیلٹ گن سے متاثرہ کشمیریوں کی بات کی۔ نہ صرف بات کی بلکہ پیلٹ گن سے بری طرح متاثرہ چہرے والے ایک لڑکی کی تصویر بھی پیش کی جسے پوری دنیا نے دیکھا۔ لیکن یہ فوٹو کشمیری لڑکی کی نہیں تھی بلکہ ایک فلسطینی لڑکی تھی۔ ہرحال فوٹو حقیقی تھی۔ پوری دنیا میں اس تصویر کی نمائش ہوئی اور بھارت بری طرح گندا ہونے کے ساتھ بری طرح پھنس گیا۔ اگر ملیحہ لودھی کشمیر کی ہی کسی بچی کی تصویر اقوامِ متحدہ میں پیش کرتیں تو بھارت یہ معاملہ دبا جاتا اور کبھی نہ اچھالتا۔ لیکن بھارتی میڈیا نے تیزی دکھائی اور فوراََ اس فوٹو کو کوریج دے کر اچھالنا شروع کر دیا کہ دیکھو پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں فلطیسنی لڑکی کی کی فوٹو دکھائی اور یہی بھارت کی سب سے بڑی غلطی نکلی۔ جوں ہی بھارتی میڈیا نے یہ فوٹو ڈسکس کرنا شروع کی ملیحہ لودھی کی اقوامِ متحدہ میں تقریر کو پورے بھارت میں کوریج ملنا شروع ہو گئی۔ایک طرف اس فوٹو کےذریعے ملیحہ لودھی نے اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھایا مگر چونکہ یہ لڑکی فلسطین کی تھی اس لیے ساتھ ہی مسئلہ فلسطین کو بھی دنیا کی توجہ مل گئی۔ اور اس کے ساتھ ہی بھارتی میڈیا میں بھی پاکستان کی اقوامِ متحدہ میں
تقریر کو کوریج مل گئی۔ یہ بڑے منصوبے کے ساتھ کیا گیا، فی الحال بھارتی میڈیا بری طرح ماموں بنا ہوا ہے۔ منصوبہ یہ تھا کہ اقوامِ متحدہ میں ہماری تقریر کو بھارت کوریج دے اور بھارت پاکستان کی مرضی کے عین کل سے وہی کر رہا ہے۔