پاکستانی سفارتکار ملیحہ لودھی کی سنگین غلطی پیلٹ گن سے متاثرہ جس کشمیری لڑکی کی تصویر دنیا کو دکھاتی رہیں وہ کون نکلی؟افسوسناک انکشاف

25  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان مخالف تقریر کا جواب دیتے ہوئے ملیحہ لودھی سنگین غلطی کر گئیں، پیلٹ گن کا شکار جس کشمیری لڑکی کی تصویر اپنی تقریر کے دوران لہرائی وہ فلسطینی ہے، بھارتی اخبار کا دعویٰ، پاکستانی خاتون سفارتکار کی غلطی کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن

کے استعمال کا اعتراف۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو بے وقوف کہتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستانی سفارتکار نے اقوم متحدہ کے پلیٹ فارم پربھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کاجواب دیتے ہوئے غزہ میں ظلم کی شکار لڑکی کوکشمیری لڑکی ظاہر کیا۔ملیحہ لودھی نے جو تصویر دکھائی وہ غزہ میں ظلم کی شکار لڑکی کی ہے۔ تاہم بھارتی اخبار نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ اگرچہ پاکستان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیرمیں پیلٹ گن کے استعمال سے متعلق جعلی تصویردکھائی ۔تاہم جعلی تصویردکھانے کا یہ مطلب نہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنوں کااستعمال نہیں ہورہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان مخالف تقریر کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھا رت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیربھارت کاحصہ نہیں۔کشمیر پربھارتی قبضہ غیرقانونی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی منافقت ہے۔بھارت نے ہر پڑوسی کے ساتھ جنگ لڑی ہے۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھاکہ قائد اعظم پرتنقید کرنےوالوں کےہاتھ گجرات میں مسلمانوں کےخون سے رنگےہوئےہیں۔کشمیر میں بھارتی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئےبھارت پاکستان پر الزام تراشی کرتاہے۔ پاکستان تمام مسائل کاحل مذاکرات سےچاہتا ہے۔ مذاکرات کےلئے بھارت کودہشتگردی کی پالیسی ترک کرناہوگی۔ پاکستان کے دروازے مذاکرات کےلئےکھلےہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…