اسلام آباد(آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2016ء میں پیش کئے گئے ایم بی اے/ایم پی اے)ایگزیکٹیو(اور 9ایم ایس سی پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ایم ایس سی پروگرامز میں ایم ایس سی )کیمسٹری(ٗ ایم ایس سی )شماریات(ٗ ایم ایس سی )ریاضی(ٗ ایم ایس سی )فزکس(ٗ ایم ایس سی )مائیکروبیالوجی(ٗ ایم ایس سی )آنرز۔ لائیوسٹاک( ٗ ایم ایس سی )فارسٹری(ٗ ایم
ایس سی )ایگریکلچر ایکسٹنشن(ٗ ایم ایس سی )آنرز۔رورل ڈیویلپمنٹ(شامل ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق اب تک آؤٹ کئے جانے والے تمام پروگراموں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کر دئیے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کو رزلٹ کارڈ ان کے دئیے گئے پتوں پر ڈاک کے ذریعہ بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔داخلوں کی تاریخ میں وقت کی کمی
کے باعث ٗ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر سمسٹر خزاں 2016ء میں تعلیمی پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے پروویژنل سرٹیفیکیٹس ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے ہیں۔ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈڈ سرٹیفیکیٹ اگلے پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہوں گے۔نئے سمسٹر کے داخلوں کی آخری تاریخ 28ِ۔ستمبر ہے۔