ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کا استعفیٰ،چین نے کیا پیغام دیا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چین نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا اسحاق ڈار نے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کے استعفا نہ دینے تک پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی، کمیٹی کو اسحاق ڈار کو استعفیٰ کی تجویز دینی چاہیے۔جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چین نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا اسحاق ڈار نے استعفیٰ دے دیا ہے،

ان کے استعفا نہ دینے تک پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی۔اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اسحاق ڈار کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ سینیٹر فتح محمد حسنی نے کہا کہ جس وزیر کے گھر پر چھاپے پڑ رہے ہوں اسے وزات پر نہیں رہنا چاہیے، ان کیلئے بہتر ہے کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں، ان کیلئے وزارت کے عہدے پر برقرار رہنا مناسب نہیں ہے باعزت طریقہ یہی ہے کہ وہ استعفا دے دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…