منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

این اے 120 کے الیکشن سے ایک قدم اورآگے،این اے 4پشاور میں ضمنی الیکشن کے بارے میں بڑاسرپرائزدیدیاگیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں پشاورکے ضمنی الیکشن میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سرداررضا خان کی زیرصدارت عام انتخابات 2018کی

تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی اور بیلٹ پیپرز کی مطلوبہ تعداد میں چھپائی سمیت دیگر انتخابی امور کا جائزہ لیا گیا۔ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کرنے کی منظور دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26اکتوبر کو شیڈول این اے 4پشاور کے ضمنی انتخابات میں تجرباتی بنیادوں پر الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی مشق کی جائے گی۔ مذکورہ انتخاب میں 100 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تجربہ کیا جائے گا تاہم اس کے تجرباتی بنیادوں پر استعمال سے انتخابی نتائج پراثرات نہیں پڑیں گے۔علاوہ ازیں عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے انتخابی عملہ کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیا ہے جس کے مطابق 7 لاکھ عملے کو انتخابی تربیت دی جائے گی۔ لیڈ ٹرینرز کی تربیت کا آغاز رواں سال نومبر میں جب کہ ڈی آر اوز،آر اوز کو اپریل 2018 میں ٹریننگ دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…