پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے کے پی کے حلقہ این اے 5 سے سابق رکن قومی اسمبلی ارباب سعد اللہ خان نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، سینیٹر سردار علی خان، ارباب عالمگیر، عثمان عالمگیر، اخونزادہ چٹان اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ارباب سعداللہ خان جو ڈسٹرکٹ کونسل پشاور کے چیئرمین بھی رہے ہیں، نے کہا کہ کے پی کے کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی قربانیوں، جدوجہد اور صوبے کی خدمت کی قدر کرتی ہے۔ آصف علی زرداری نے ارباب سعداللہ خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں۔