ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا میں ڈینگی پھیلا نہیں بلکہ پھیلایاگیا ۔۔! انتہائی شرمناک طریقہ کار سامنے آگیا،چونکادینے والے انکشافات

datetime 20  ستمبر‬‮  2017 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پْرسرار بیماری پھیلانے کے لیے مچھر چھوڑے جانے کے انکشاف پر ہسپتال میں خوف ہراس پھیل گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک خاندان کے کچھ افراد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل ہوئے اور ان کے ہاتھوں میں تھیلے تھے،

جن میں مچھر موجود تھے۔بعد ازاں یہ رپورٹ سوشل میڈیا سے خبروں کی زینت بن گئی، اس حوالے سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر سے رابطہ کیا گیا۔واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے میڈیکل ڈائریکٹر شہزاد اکبر نے بتایا کہ ایک نوجوان تھیلے میں مچھر لے کر ہسپتال میں داخل ہوا تھا تاہم انہوں نے مذکورہ مچھروں کو ڈینگی پھیلانے والے مچھر قرار نہیں دیا۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی بہن ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوئی تھی تاہم بعد ازاں وہ صحت یاب ہوگئی۔میڈیکل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہسپتال کے اسٹاف نے نوجوان کو پْر اسرار تھیلے کے ہمراہ پکڑ کر گارڈ کے حوالے کیا، جہاں 25 سالہ نوجوان سیف اللہ نے بتایا کہ وہ یہاں ان مچھروں کے بارے میں معلوم کرنے آیا تھا کہ آیا یہ ڈینگی پھیلانے والے مچھر ہیں یا نہیں۔نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ یہ جاننا چاہتا ہے کہ آیا یہ مچھر ڈینگی پھیلانے والے ہیں جبکہ اسے گاؤں میں کسی نے کہا تھا کہ اگر یہ ڈینگی پھیلانے والے مچھر ہوئے تو اسے اس کی قیمت ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ واقعہ 18 ستمبر کا ہے اور نوجوان کا تعلق پیش پہاڑا سے بتایا گیا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…