ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی چینلز میں ریٹنگ کی دوڑ میں چینلزایک دوسرے سے آگے بڑھنے کیلئے ہزار طرح کے جتن کرتے ـنظر آتے ہیں لیکن روسی ٹی وی چینل ’’انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک‘‘کے ہاتھ تو بغیر کسی کوشش کے جیسے لاٹری لگ گئی ہوئی ۔
چینل نے ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور اس کی وجہ اچھی خبریں یا پکچر کوالٹی نہیں بلکہ ایک انتہائی خوبصورت خاتون رپورٹر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی نیوز چینل کی اس رپورٹر کا نطام ویلیریا گیریلو وسکایا ہے جو کہ چینل کیلئے کرائم کی بیٹ کرتی ہے۔ اس کی خصوصی رپورٹس روسی مافیا اور انڈر ورلڈ پر مبنی ہوتی ہیں اور مرد اس کی رپورٹس دیکھنے تک ٹی وی سکرینوں کے ساتھ جیسے چمٹے رہتے ہیں۔ ویلیریا کی عمر 29سال ہے اور وہ رپورٹنگ کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں اور حال ہی میں ایک روسی میگزین میں ان کا نیم برہنہ فوٹو شوٹ بھی شائع ہو چکا ہے جس نے روس میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ ویلیریا کی جانب سے غیر شادی شدہ ہونے کے اعلان نے ان کی ریٹنگ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ویلیریا کی رپورٹس کے دوران دیکھا گیا ہے کہ روسی مرد جو ڈنر کے انتظار میں بچوں کو گود میں سلا رہے ہوتے ہیں اتنے انہماک سے ویلیریا کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے ہیں کہ ان کی بے دھیانی کی وجہ سے بچے اکثر ان کی گودوں سے گر جاتے ہیں جس پر انہیں عموماََ اپنی بیویوں سے سننی بھی پڑ جاتی ہے۔