جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف کے بعد اب کس کا نمبر ہے؟ عمران خان نے اپنے نئے مشن کا اعلان کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لٹیرا تو گھر گیا اب زرداری کو بھی جیل میں ڈالیں گے ٗآصف زر داری اور فریال تالپور کتنے پیسوں میں آپ کاپیٹ بھرے گا ؟آصف زر داری کے دن ختم ہو چکے ہیں ٗ اس احتساب کو ہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے ٗجلسے سے خطاب میں عمران خان نے اپنی توپوں کا رخ سابق صدر آصف زرداری کی جانب رکھا۔

عمران خان نے استفسار کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کتنے پیسوں سے آپ کا پیٹ بھرے گا؟ آصف زرداری تمہیں جو کرنا تھا وہ کرچکے، اب تمہارے دن ختم ہوگئے ہیں،اس احتساب کو ہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر نیب مضبوط ہوتا تو نواز شریف اور آصف زرداری پکڑے جاتے، میثاق جمہوریت کے نام پر دونوں نے مک مکا کیا ہوا ہے۔ پیسے بنانے کے لیے دونوں نے ادارے تباہ کیے، اس مک مکا کی وجہ سے پاکستان برصغیر میں سب سے پیچھے رہ گیا۔حیدرآباد کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کو سیاست میں آنے سے پہلے سے لوگ جانتے ہیں، وہ بمبینو سنیما کے ٹکٹ بلیک کیا کرتے تھے، آج آصف زرداری ایک لاکھ ایکڑ زمین اور 19 شوگر ملز کے مالک ہیں، ان کے فرانس، لندن میں محلات اور ہوٹلز ہیں، زرداری عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے۔عمران خان نے کہا کہ سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے،میں نے پاکستان کے کسی علاقے میں اتنا گند نہیں دیکھا جتنا حیدرآباد میں ہے، گزشتہ 21 برسوں میں سندھ کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے استفسار کیا کہ آپ نے کون سا ایسا کارنامہ انجام دیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ بن گئے، کیا آپ نے ایک دن بھی کام کیا، ایک دن بھی کمائی کی؟ کیا بلاول نے اپنے والد سے پوچھا کہ یہ پیسے کہاں سے آئے؟

کیا انہوں نے اپنی پھوپی سے پوچھا کہ صرف سندھ میں ہی ہر نوکری کیوں بکتی ہے؟ بلاول سندھ میں کوئی ایک کام بتادیں جوآپ نیکیاہو، ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہاتھ ہلانے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…