پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

اسمبلی رکنیت بچانے کیلئے عائشہ گلالئی کا حیرت انگیز اقدام

datetime 19  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بدنیتی پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، عمران خان نے اپنے خلاف الزامات دبانے کیلئے ریفرنس دائر کیا۔ممبر سندھ غفار سومرو کی صدارت میں چار رکنی کمیشن نے عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے دائر ریفرنس پر سماعت کی جس میں عمران خان کے وکیل نے عائشہ گلالئی کیخلاف تحریری دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے بھی اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، لگائے گئے الزامات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں۔ جواب کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے دن عائشہ گلالئی بیمار تھی، عمران خان کیخلاف ہراساں کرنے کے الزامات دبانے کے لیے ریفرنس دائر کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک مرتبہ پھر الزام دھر دیا۔ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ منشیات استعمال کرتا ہے اور اگر منشیات استعمال کرنے والے شخص کے ہاتھ میں پاکستان کی باگ ڈور دی گئی تو پھر پاکستان کا برا حال ہو گا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ جس طرح سپورٹ میں کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے جاتے ہیں اسی طرح الیکشن میں حصہ لینے والے لوگوں اور سیاسی لیڈروں کے ڈوپ ٹیسٹ ہونے چاہئیں تاکہ منشیات استعمال کرنے والے شخص سیاست میں آگے نہ آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر منشیات استعمال کرنے والے شخص کو پاکستان کی ذمہ داری دی گئی تو پھر اس ایٹمی ملک کا اللہ ہی نگہبان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…