اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی مچھر لانے والی فیملی کے ارکان پکڑے گئے ۔تفتیش کے دوران اعتراف بھی کر لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹرشہزاد اکبر نےمیڈیا کو بتایاکہ شاپنگ بیگ میں ڈینگی مچھر کو ڈال کر گھومنے والی فیملی کو پکڑلیا گیا ہے،اس فیملی کو سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے پکڑاگیا۔ انہوں نے بتایاکہ پوچھ گچھ پر فیملی نے
بتایاکہ ڈینگی مچھر لانے پر انہیں پیسے دینے کا کہاگیااور پھر وارننگ کے بعد پشتخرہ سے تعلق رکھنے والی اس فیملی کو چھوڑ دیاگیا۔جیونیوز کے مطابق یہاں یہ واضح نہیں کیاگیا کہ پیسے کس نے دینے تھے ۔واضح رہے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی مچھر نے اب تک 27افراد کی جان لے لی ہے اور سینکڑوں افراد روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے موبائل ہیلتھ ٹیمیں بھی خیبر پختونخواہ بھیجی گئی تھیں۔