بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

این اے 120کے الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست کے بعد ریحام خان کی ٹویٹ وائرل، کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے لاہور کے حلقہ این اے 120 کے نتائج پر بہت دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔اپنی ٹویٹ میں ریحام خان نے لکھا ہے کہ این اے 120 سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز پر پنجابی کا یہ فقرہ بالکل درست بیٹھتا ہے، “ہُن آرام ایں”۔ اس ٹویٹ کے بعد صارفین کا ریحام خان کے حق میں اور ان کیخلاف ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔


دوسری جانب چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 120ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہیں۔ ہم نے الیکشن مہم دیر سے شروع کی اگر پہلے شروع کرتے تو نتائج مختلف ہوتے۔ ن لیگ نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا اس کے باوجود ن لیگ کو اتنے کم ووٹ پڑے۔ جن لوگوں نے (ن) لیگ کو ووٹ دیئے انہوں نے کرپشن کا ساتھ دیا۔آرٹیکل 62ایف ون مجھ پر لاگو نہیں ہو سکتا۔ میری نا اہلی نا ممکن ہے۔ فارن فنڈنگ کیس کی تفصیل الیکشن کمیشن کو دیدی ہے۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا کی مہم جی ٹی روڈ سے شروع ہوئی۔ این اے 120میں ن لیگ کے 30فیصد ووٹ کم ہوئے ہیں۔ این اے 120میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔وزیر الیکشن مہم چلا رہے تھے ۔ مجھے اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو این اے 120میں جانے سے روکا گیا۔ سرکاری مشنری کے استعمال کے باوجود ن لیگ اتنے کم مارجن سے جیتی۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کو جو ووٹ پڑیں ، وہ ان لوگوں کے ووٹ ہیں جن کو ن لیگ نے نوازا ہوا تھا۔ تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھی ہے۔ ن لیگ کی نہیں، عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں فرق ہوتا ہے، حمزہ شہباز بچوں کو کہتے ہیں کرپشن ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…