اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں دلچسپ اعدادوشمار سامنے آئے ہیں اس حلقے میں مسلم لیگ ن کی بیگم کلثوم نواز شریف اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں جبکہ 36 امیدوار 100 ووٹ بھی نہ لے سکے اور ان میں سے 13 امیدواروں کو
10 ووٹ بھی نہ ملے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے ہر پولنگ اسٹیشن سے اوسط 6 ووٹ جبکہ جماعت اسلامی کے ضیاالدین انصاری کو ہر پولنگ اسٹیشن سے تقریبا اڑھائی ووٹ ملے۔