حیدرآباد(این این آئی)پاکستان نیوی کے ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر نواب شاہ (شہید بینظیر آباد) نے پاکستان نیوی میں بطور سویلینA-2018 بیچ کی مختلف آسامیوں میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے جس کی آخری تاریخ24 ستمبر 2017ء مقرر کی گئی ہے، خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ
وہ اپنی رجسٹریشن کیلئے پاکستان نیوی کی ویب سائٹ www.joinpaknavy.gov.pk وزٹ کریں جبکہ مزید معلومات کیلئے پاکستان نیوی کے ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر نواب شاہ (شہید بینظیر آباد) سے رابطہ کریں۔