اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایک تصویر نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشدکی کالج کے زمانہ کی ایک تصویر منظرعام پرآئی ہے یہ تصویر ان دنوں کی ہے جب ڈاکٹر یاسمین راشد میڈیکل کالج میں پڑھتی تھیں، اس تصویرمیں ڈاکٹر یاسمین راشد سفید لباس میں پہنے ہوئے ہیں اور انہیں ان کی سہیلیوں نے گھیرا ہوا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشدکا تعلق ضلع چکوال کے گاؤں نرگھی سے ہے اور وہ 21 ستمبر 1950 کو پیدا ہوئیں
انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز نیلہ گاؤں سے کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور منتقل ہوگئیں اور انہوں نے اپنی باقی تعلیم کونونٹ آف جیسو اینڈ میری سے حاصل کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشدکی شادی 1972میں ہوئی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے انہوں نے 1978میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد 1984میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ چلی گئیں۔ واضح رہے کہ 2010 میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے سسرکے کہنے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔