الیکشن ہارنے کے بعد ڈاکٹر یاسمین ، اسد عمر اور شفقت محمودکی کیا حالت ہوئی؟ویڈیو لیک ہو گئی

18  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 120میں ن لیگ کی فتح کی خبر آتے ہی پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوں پر سکتہ طاری ہو گیا،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے کارکن بھی آہستہ آہستہ کر کے کھسکتے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 120میں ن لیگ کی فتح نے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت پر سکتہ طاری کر دیا۔ پولنگ کے

نتائج ن لیگ کی فتح کی نوید سناتے رہے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں میں مصروف پی ٹی آئی اے کے ٹائیگر آہستہ آہستہ کر دفتر سے غائب ہونے لگ گئے۔ ٹیمپل روڈ پر موجود پی ٹی آئی کے مرکزی الیکشن آفس میں ضمنی الیکشن کے نتائج ٹی وی پر دیکھنے اور سننے کیلئے پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنما چوہدری سرور، شفقت محمود، اسد عمر، عندلیب عباس اور ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد موجود تھیں جبکہ وہاں کثیر تعداد میں مردو خواتین ورکرز بھی موجود تھے جبکہ کپتان کے ٹائیگرز ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈال رہے تھے مگر جیسے ہی نتائج آنا شروع ہوئے تو ان میں یاسمین راشد کا پلڑا بھاری تھا جس پر تحریک انصاف کے دفتر میں خوشی کے شادیانےبجائے جانے لگے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں میں مصروف ورکرز کے جسموں میں تو جیسے بجلی بھر گئی ہو مگر تھوڑی دیر گزرنے کے بعد بیگم کلثوم نواز نے جیسے ہی یاسمین راشد پر برتری حاصل کی اور وہ برتری بڑھتی گئی تو ڈھول خاموش ہو گئے اور کپتان کے ٹائیگر آہستہ آہستہ کرتے خاموشی سے دفتر چھوڑتے چلے گئے جبکہ دفتر میں موجود قیادت پر بھی سکتہ کی سی کیفیت طاری ہو گئی ۔۔تحریک انصاف کے رہنمائوں کا اس وقت کیا حال تھا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…