اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2017ء کے داخلوں میں تین نئے پی ایچ ڈی پروگرامز متعارف کردئیے ہیں ٗ پہلی دفعہ پیش کئے جانے والے ان پروگرامز میں تاریخ ٗ عذا اور عذائیت ٗ ایلمنٹری ٹیچر ایجوکیشن ٗ شامل ہیں ۔ رواں سمسٹر میں 16۔پی ایچ ڈی پروگرامز ٗ یم فل/ایم
ایس کے 7۔پروگرامز ٗ ایم ایس سی کے پانیچ ٗ ایم اے چار ٗ بزنس ایڈمنسٹریشن کے پانچ پروگرامزٗ بی ایس پروگرامز ٗ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ٗ بی اے پروگرامز ٗ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز ٗ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز ٗ انٹرمیڈیٹ ٗ میٹرک ٗ درسی نظامی اور سرٹیفیکیٹ کورسسز کے داخلے 28۔ستمبر تک جاری ہیں۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک کسی بھی پروگرام کے بارے میں تفصیل جاننے کے لئے داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کویونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور دافلہ فارم آن لائن فراہم کردئیے ہیں ٗ کسی بھی پروگرام میں داخلوں کے خواہشمند افراد یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب داخلہ فارم آن لائن بھر کر کاپی پرنٹ کرکے اور مطلوبہ دستاویزات /اسناد کی تصدیق شدہ کاپیاں منسلک کرکے قریب ترین بینک میں داخلہ فیس سمیت جمع کرسکتے ہیں۔ بینک برانچز کی تفصیلات یونیورسٹی ویب
سائٹ پر دستیاب ہیں۔علاوہ ازیں وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر داخلوں کے خواہشمند افراد کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر مستفید کرنے کے لئے ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر 1505۔پراسپیکٹس سیل پوائنٹس بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔ ملک کے کسی بھی کونے
میں رہائش پذیر داخلے کے خواہشمند افراد اپنے قریب ترین پوائنٹ سے داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ان مراکز کے ایڈریسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر موجود “پراسپیکٹس سیل پوائنٹس”لنک سے چیک کئے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ٗ
ملک کے مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے 44۔ علاقائی دفاتر اور 100۔سے زائد رابطہ دفاتر سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔