ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

این اے 120 کا سرکاری نتیجہ بھی سامنے آ گیا کلثوم نواز کی لیڈ کتنی زیادہ ہوگئی؟ پی ٹی آئی پریشان

datetime 18  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ریٹرننگ افسرمیاں شاہد نے این اے120لاہورکے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کااعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز کو کامیاب قرار دیا ہے انہوں نے 61ہزار745ووٹ حاصل کئےاور پی ٹی آئی کی امیدوار کو 14646ووٹوں سے شکست دے دی۔

این اے 120 میں تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد 47ہزار99ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔پیپلزپارٹی کے فیصل میرنے ایک ہزار414،ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزادامیدواریعقوب شیخ نے5ہزار822ووٹ لئے۔جماعت اسلامی کے ضیاءالدین انصاری نے صرف 592ووٹ لئے جبکہ آزادامیدوارشیخ اظہرحسین رضوی نے7ہزار130ووٹ لئے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق این اے120میں ڈالے گئے ووٹوں کاتناسب39اعشاریہ42رہاجبکہ حلقے میں ڈالے گئے ایک ہزار731ووٹ مسترد کر دیئے گئے، ریٹرننگ افسر کے مطابق این اے ے120 میں ایک لاکھ 25ہزار 129افرادنے اپناحق رائے دہی استعمال کیا،جن میں 80ہزار944مرد ووٹرزجبکہ 45ہزار916خواتین شامل ہیں، حتمی نتائج کااعلان19ستمبر(کل)کوکیاجائے گا۔دوسری جانب این اے 120 کے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی نے اعلان جنگ کر دیا،نتائج ماننے سے انکار،این اسے 120سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکڑ یاسمین راشد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ابھی وہ تمام حلقو ں سے نتائج اکھٹے کر رہی ہیں اس کے بعد ہی پارٹی کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،انھوں نے مزید کہا ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ابھی تمام رزلٹ سامنے نہیں آئے۔ان نے الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف راہنما اعجاز چوہدری بھی انکے ساتھ موجود تھ۔ اعجاز چوہدری نے اس الیکشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ حلقے سے 29 ہزار ووٹوں کی منتقلی پر اعتراض اُ ٹھایا اور انکا کہنا تھا ہم اس الیکشن کا نتیجہ اُسی صورت میں تسلیم کریں گئے جبکہ ان ووٹوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…