پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’اقامہ‘‘ پھر گلے کا ’’ہار‘‘ بن گیا،کلثوم نواز کے بارے میں ناقابل یقین انکشافات

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 18 ستمبرکو سماعت کرے گا۔پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی جانب سے پہلے ریٹرننگ افسر کے پاس اعتراضات داخل کرائے گئے جنہیں ریٹرننگ افسر نے مسترد کرکے کاغذات کو منظور کیا۔

ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو پیپلزپارٹی نے اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا تاہم لاہور ہائیکورٹ کے پینل نے اس اعتراض کو بھی مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حلقے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں بیگم کلثوم نواز، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے فیصل میر کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔تین رکنی بینچ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 18 ستمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے اپنی درخواستوں میں موقف اپنایا کہ کلثوم نواز نے اپنے کاغذات میں اقامے کے معاہدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔(ن )لیگ نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا تاہم ان کی نامزدگی کیخلاف پہلے دن سے ہی اپوزیشن جماعتیں متحرک ہیں۔   اس ضمن میں سپریم کورٹ نے این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…