ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

سندھ کی اہم سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی کرپشن اور لوٹ مار دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر آئندہ بھی یہی حکمران رہے تو سندھ اور کراچی کو تباہ وبرباد کردیں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کی جانب سے چند ماہ پہلے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے ساتھیوں کی پی پی میں شمولیت کے موقع پر دعوے کئے جارہے تھے کہ ہم نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں اور کارکنان کو پیپلزپارٹی میں شامل کرلیا ہے

اور اب کراچی میں پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی، اس قسم کے کھوکھلے دعوے کرنے والے آج انہیں دوبارہ تحریک انصاف میں شامل ہوتے ہوئے دیکھ کر آج پی پی قیادت شدید رنج و غم کی حالت میں نظرآئیں گی۔ تحریک انصاف سے پی پی میں شامل ہونے والے تحریک انصاف کراچی کے سینئرکارکن سلطا ن احمد اورغلام مصطفی نے پیپلز پارٹی کے جھوٹے دعووں ، کرپشن اور لوٹ مار دیکھ کر اپنے ضمیر کی آواز پر ایک بار پھر پی پی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پران کے ہمراہ سینئر مرکزی رہنما علی زیدی، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، دواخان صابر، سرور راجپوت، صائمہ ندیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس میں کراچی کے معروف شخصیت ایاز گبول کے فرزند مرتضی گبول نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فردوس شمیم نقوی مزیدکہاکہ کراچی کی سب سے بڑی ڈشمن پی پی پی ہے ۔ہم یہ جانتے ہیں کہ کراچی ملک کی معیشت کی ریڑہ کی ہڈی ہے ۔ہمیں بتایا جائے کہ شہر کے تمام تر مسائل کب ٹھیک ہوں گے۔ترقیاتی منصوبوں کے شروعات کی تختیاں تو بہت لگتی ہیں پر اختتام کی نہیں ۔ملک کء ترقی کا دارومدار کراچی پر منحصر ہے۔آج کراچی کی سڑکوں کا حال بھی ابتر اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ گرین لائن کو ستمبر میں مکمل ہونا تھا اگر یہ اگلے ستمبر تک بھی مکمل ہو جائے تو بڑی بات ہے ۔کراچی میں بس کے اندر سے زیادہ بس کے باہر لوگ ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جب تمام مسائل کے بجٹ کا پوچھا تو کہا کہ گیا کہ 25 ارب لاگت آئی کی جو 6 سال میں ملے گی۔ کراچی کی عوام کی امیدوں کی آخری کرن صرف پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین عمران خان ہیں ۔ انشاء اللہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں وفاق سمیت صوبہ سندھ میں بھی حکومت بنا کر کراچی اور سندھ کے شہریوں کو انکا حق دلا کر رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…