منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈالیون بمقابلہ پاکستان الیون، پرامن پاکستان جیت گیا، امن دشمن ہار گئے:شہبازشریف

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے میچوں کے دوران پنجاب حکومت نے سکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے جس کا بنیادی مقصد عوام اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سہولتیں فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون او رپاکستان الیون کے کھلاڑیوں نے میدان میں بہترین کھیل پیش کیا جس سے شائقین کرکٹ اور عوام بہت محظوظ ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان میچوں کا پرامن اور پرسکون ماحول میں انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے۔ٹیموں کی ہار اورجیت سے قطع نظر پرامن پاکستانی قوم کو فتح ملی ہے اور دشمن چاروں شانے چت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے بہترین کھیل سے شائقین کرکٹ بھرپورطریقے سے لطف اندوز ہوئے اور میں شاندار کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میچوں کے لئے پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت اور شائقین کرکٹ کیلئے شاندار انتظامات کئے جبکہ سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کے اداروں کی دن رات محنت کے باعث پورا ایونٹ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ بلاشبہ پنجاب حکومت کے آزادی کپ کے میچوں کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات انتہائی شاندار رہے اور سب نے مل کر شائقین کرکٹ کو پرسکون اور بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کئے ۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ الیون سے تاریخی فتح کے بعد ایسی جگہ پہنچ گئے کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا،بھارتی میڈیا پر پہلے ہی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے چرچے تھے سونے پر سہاگہ یہ ہوا کہ سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر الدین اور موجودہ کپتان کوہلی نے ورلڈ الیون کے دورے پر ایسے بیانات دیئے جس پر ہندوانتہاپسندوں کے غصے کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا

اور تو اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز نے واہگہ باڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کرکے بھارت میں مزید آگ لگادی ، کھلاڑیوں اور کوچز نے رینجرز کے جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں او رکوچز بابر اعظم،فہیم اشرف، محمد رضوان ، مشتاق احمد اور اظہر محمود گزشتہ رو زواہگہ باڈر آئے جہاں انہوں نے شام کے وقت قومی پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب دیکھی ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور کوچز نے انتہائی خوشی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ بعد ازاں رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی اور مصافحہ کیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…