پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی میں یوم دفاع کی بڑی تقریب 21ستمبر کو منعقد ہوگی

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعہ ملک بھر میں یوع دفاع تقریبات منائے گی جس کے لئے یونیورسٹی کے ملک بھر میں قائم تمام 44۔علاقائی کیمپسسز کے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب 21۔ستمبر کو اسلام

آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد کی جائے گی” یہ اعلان وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے راولپنڈی ریجن کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٗ اصغر مال ٗ راولپنڈی میں “یوم دفاع تقریبات”کے حوالے سے طلبہ و طالبات کے درمیان ملی نغموں کے مقابلے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ جنگ میں ہمارے فوجی جوان اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کررہے ہیں ٗ وہ وطن عزیز کو امن کا گہوراہ بنانے کی خاطر عظیم قربانیاں دے رہے ہیں جس کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی ٗہم ان کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی بھر پور انداز میں اس تاریخی دن کی یاد کو جوش و جـذبے سے منا نے کی منصوبہ بندی کی ہے اور ان تقریبات کا بنیادی مقصد چھ ستمبر کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرناور ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لئے

خصوصی دمائیں مانگا ۔ انہوں نے کہا کہ ان تقریبات کے ذریعہ نئی نسل میں عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہنے اور وطن سے محبت کا جذبہ اجاگر کرنا بھی ہے۔ راولپنڈی کے سٹی انگلش سکول کے بچوں نے افواج پاکستان کے اعلیٰ کردار کی عکاسی کی ٹیبلو پیش کرکے 6۔ستمبر1965ء کے شہیدوں کو خراج

تحسین اور سلام عقیدت پیش کیا۔یونیورسٹی کے معروف فنکار فقیر حسین نے ایمان کی تلاش کے عنوان کا ایک خاکہ پیش کیا۔ معروف صحافی اور روزنامہ نئی بات کے کالمنسٹٗ ساجد ملک نے جنگ ستمبر کے مختلف اہم واقعات تفصیل سے بیان کئے ۔ انہوں نے کہا کہ 52۔سال گزنے کے باوجود جنگ ستمبر کا

واقع آج بھی دل کو گرماتا ہے اور خون جوش مارنے لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17۔روزہ جنگ اتحاد اور پہچان کی جنگ تھی ٗ پاکستان کی بقاء اور تخفظ کی اس جنگ میں افواج پاکستان نے جن عظیم قربانیوں کا مظاہرہ کیا تھا ان کا مثالی تاریخ میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یوع دفاع کی تقریب کے انعقاد پر

اوپن یونیورسٹی مبارکباد کی مستحق ہے۔ تقریب سے راولپنڈی کیمپس کے ڈائریکٹر ٗ ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جان نثاران وطن کی یاد میں اتنی زیادہ تعداد میں طلبہ و طالبات کی شرکت اس بات کی عکاسی ہے کہ وطن سے محبت اور دھرتی سے پیار کا جذبہ زندہ و جاویدہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے علمی ٗ ادبی اور قومی دنوں کی یاد میں تقاریب سے اوپن یونیورسٹی کو ایک متحرک ترین اور ” زندہ جامعہ”بنادیا ہے۔آخر میں ملی نغموں کے مقابلے میں پہلی ٗ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات میں اسناد تقسیم کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…