پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) ملکی سیاست میں انتہائی اہمیت کے حامل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کا میدان  اتوار کو سجے گا جس کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں ، حلقے میں انتخابی مہم چلانے کا وقت جمعہ کی رات 12بجے سے ختم ہو گیا جس کے بعد اب کوئی امیدوار انتخابی مہم نہیں چلا سکے گا ، پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد کردیئے گئے جنہیں آج  فوج کی ہی نگرانی میں پولنگ اسٹاف کے سپرد کیا جائے گا،

انتخاب میں کل 3 لاکھ 21ہزار 786ووٹرز اپنا حق دہی استعمال کریں گے جن کے لئے 220پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے ،لڑائی جھگڑے کے پیش نظر تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ،پولنگ کے روز تمام اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج کے جوان تعینات ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پانامہ لیکس کیس میں نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب  اتوار 17ستمبر کو ہو گا جس کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نواز ، تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد ، پیپلز پارٹی کے فیصل میر ، پیپلز پارٹی ( ورکرز ) کی ساجدہ میر ، جماعت اسلامی کے امیدوار ضیاء الدین انصاری ، ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما اور آزاد امیدوار میدان میں ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے علاج کے لئے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے ان کی بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائی جبکہ دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے خود اپنی انتخابی مہم چلائی ۔الیکشن کمیشن نے طاہر حسین کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور محمد شاہد کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا ہے جبکہ عبداللہ خرم، احسان الحق اور خالد محمود کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض سر انجام دیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پولنگ سکیم کے مطابق این اے 120میں ووٹر کی کل تعداد 3لاکھ 21ہزار 786ہے ،

مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 79ہزار 642، خواتین ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 42ہزار144ہے ،ضمنی انتخاب میں کل 220پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جن میں 103پولنگ اسٹیشنز مردوں کے جبکہ خواتین کے 98پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، 19پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہوں گے،مجموعی طورپر 573 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 120کی ضمنی انتخاب میں آزمائشی طور پر 39 پولنگ اسٹشنز پر 100بائیو میٹرک مشینیں بھی نصب کی جائیں گی ۔

الیکشن کمشن آف پاکستان نے وٹرز کی سہولت کے لئے بائیو میٹرک ووٹنگ کے طریق کار کے لئے کلک ٹو ای سی پی اپلیلکشن اور وزٹ پولنگ اسٹیشن کے لئے 8300موبائل سروس بھی متعارف کرائی ہے۔جبکہ ضمنی انتخاب کے دوران عوامی شکایات کے لئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن ضمنی انتخاب والے دن کنٹرول روم کی نگرانی بھی کریں گے،

پولنگ کے دن این اے 120کے ووٹرز ٹیلی فون نمبر 0519218527 پر کسی بھی طرح کی شکایات درج کرا سکیں گے۔ شکایات صبح 8 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک درج کروائی جا سکیں گی۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے درمیان گرما گرمی کے باعث انتخاب کے روز سکیورٹی انتہائی سخت رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔حلقے میں لڑائی جھگڑوں کے خدشے کے سبب تمام 220 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

پولنگ کے روز تمام اسٹیشنز پر پولیس کی اضافی نفری، رینجرز اور فوج تعینات ہو گی۔ضمنی انتخاب میں پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد کردیئے گئے جس کے بعد الیکشن کمیشن کے عملے نے بیلٹ پیپرز کو تھیلوں میں ڈالنے کاکام شروع کر دیا ۔بعد ازاں ان بیلٹ پیپرز   ہفتہ کو فوج کی ہی نگرانی میں پولنگ اسٹاف کے سپرد کیا جائے گا، جہاں سے فوج اپنی نگرانی میں ان بیلٹ پیپرز کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 120 کے باعث صوبائی الیکشن کمیشن کے اندر فوج تعینات ہے جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…