پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کا بڑا سرپرائز، معروف سیاستدان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا‎

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ نیشنل فرنٹ کو پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بنانے پر اتفاق رائے، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کپتان عمران خان اور سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما امیر بخش بھٹو کے درمیان انتہائی اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں پارٹیوں کے رہنماﺅں نے سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم

کیو ایم سے نبرد آزما ہونے کے لئے سندھ نیشنل فرنٹ کو پی ٹی آئی کا حصہ بنانے پر بات چیت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے سندھ نیشنل فرنٹ کو پی ٹی آئی کا حصہ بنانے کا عندیہ دیا اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ 19 ستمبر کو سکھر میں پی ٹی آئی کے جلسے میں سندھ نیشنل فرنٹ کو پی ٹی آئی کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے، شریف خاندان کا وقت اب ختم ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن نواز شریف کا امپائر ہے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کااختیار سپریم کورٹ کو دینا چاہیے، ورلڈ الیون کا میچ نہیں دیکھا مجھے این اے 120کامیچ کھیلنے دیں، کیا مریم نواز ڈپٹی پرائم منسٹر ہیں جو وہ کابینہ کااجلاس کرتی ہیں، قوم کی طرف سے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، (ن) لیگ کے غنڈوں نے این اے 120میں خوف طاری کیا ہوا ہے، اقامہ کے پیچھے اربوں کی منی لانڈرنگ ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ نے این اے 120میں خوف طاری کیا ہوا ہے، عوام کا (ن) لیگ کے غنڈوں سے خوف اٹھ گیا ہے، سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست مسترد کر دی ہے، نواز شریف نے عدلیہ پر دبائو ڈالنے کیلئے جی ٹی روڈ پر ریلی نکالی، یہ نگران جج کی تعیناتی کے خلاف ریلی نکال رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف بیس سال سے کیسز التواء کا شکار تھے، ایف آئی اے اور نیب نے ان کیسز پر کبھی کچھ نہیں کیا،

انہوں نے اداروں کو مافیا کی طرح استعمال کیا، شریف خاندان اب بھی سپریم کورٹ کو کنٹرول کرنا چاہتا تھا، شریف خاندان کا وقت اب ختم ہو گیا ہے، بڑے بڑے ڈاکوئوں کی اصل جگہ اڈیالہ جیل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اتوار کو عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہو گی، الیکشن کمیشن نے مجھے توہین عدالت کیس میں بلایا ہے، الیکشن کمیشن بتائے کیا وہ عدالت ہے؟ یہ آصف زرداری اور نواز شریف کا الیکشن کمیشن ہے، الیکشن کمیشن نیوٹرل امپائر نہیں ہے، خط لکھ کر الیکشن کمیشن کو بتایا کہ کوئی توہین نہیں کی، مافیا الیکشن کمیشن کو ہتھیار کے طور پر

استعمال کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کے ذریعے بلیک میل کیا جا رہا ہے، اقامہ کے پیچھے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے بادشاہ سلامت کی کرپشن پر بات کرنے والوں کو پکڑ لیتے ہیں، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت میں کسی کو کتنی بار بلایا؟ الیکشن کمیشن شریف خاندان کا امپائر ہے،یہ سارے قوم کے مجرم ہیں، مجھے پانامہ کیس لڑنے کی سزا دی جارہی ہے،

بلیک میل کیا جا رہا ہے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کا اختیار سپریم کورٹ کو دینا چاہیے، ورلڈ الیون کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، مجھے پہلے این اے 120کا میچ کھیلنے دیں باقی پھر دیکھیں گے، نواز شریف نے کبھی پاکستان کے اداروں کو چلنے نہیں دیا، مریم نواز کس حیثیت سے میڈیا سیل چلاتی ہیں اور بیوروکریسی کو حکم دیتی ہیں، مریم نواز کی قابلیت کیا ہے؟ ایم اے انگلش یہاں

ایک اینٹ اٹھائو آپ کو ایم اے انگلش مل جائے گا، کیا مریم نواز ڈپٹی پرائم منسٹر ہیں کہ وہ کابینہ کا اجلاس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ ،نواز شریف اور شہباز شریف پر کرپشن کے کیسز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…